بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے انتظامیہ نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت متعدد رہنماؤں کیخلاف ایف آئی آر درج کر لیا ہے ۔
کوئٹہ پولیس نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کردیا۔
ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر ماہ بلوچ، بیبگر بلوچ ، بیبو بلوچ اور حوران بلوچ نے گزشتہ روز بلوچستان پل سے ہاکی چوک تک ریلی نکالی اور احتجاج کرکے چوک کو دونوں اطراف سے بند کر دیا ،ٹریفک کی روانی کو معطل کیا اور مشتعل حالت میں پاکستان کے خلاف نعرہ بازی اور تقریر کی ہے۔
پولیس نے دعوی کہا ہے کہ مذکورہ دن کے پیش نظر ریڈ زون کے اطراف حفاظتی کنٹینرکی توڑ پھوڑ اور پولیس پر پتھراؤ کر کےزبردستی ریڈ زون کے اندر داخل ہوکر سرکاری املاک اور عمارتوں کو نقصان پہنچایا۔
پولیس کے مطابق پتھراؤسے متعدد اہلکار بھی زخمی ہو گئے ۔
واضع رہے کہ مذکورہ پر امن احتجاج کو سبوتاژ کرنے کیلئے پولیس و دیگر ریاستی فورسز نے طاقت کا استعمال کرکے مظاہرین پر آنسو گیس فائرکئے،خواتین ونوجوانوں پر لاٹھی جارج کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور متعدد کو گرفتار کیا گیا جن میں خواتین بھی شامل تھیں۔
سوشل میڈیا پر ریاستی فاشزم کی تمام تر ثبوت تصاویر اور ویڈیو فوٹیج کی صورت میں موجود ہیں۔