مودی نے حکومت بنانے کیلئے 272 سیٹیں پوری کرلیں، مضبوط اپوزیشن کابھی سامناہوگا، ماہرین

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بھارتی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کا عمل آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے ۔اب تک وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت بی جے پی کی قیادت والی اتحاد نے حکومت بنانے کے لیے 272 سیٹیں پوری کر لی ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں پارٹیوں کے اتحاد نے حکومت بنانے کے لیے درکار 272 سیٹیں پوری کر لی ہیں۔لیکن مودی کی ہندو قوم پرست بی جے پی جماعت واضح پارلیمانی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے اور توقع ہے کہ 543 میں سے 240 سیٹیں ہی حاصل کر پائے گی۔

اب تک کی طلاعات کے مطابق حکومتی اتحاد نے اب تک 292 نشستیں جیتی ہیں۔

یاد رہے یہ ان 400 سیٹوں کے ہدف سے بہت کم ہے جو انھوں نے انتخابی مہم کے دوران مقرر کیا تھا۔

اب سے کچھ دیر قبل مودی نے دہلی میں بی جے پی ہیڈکوارٹر میں ایک تقریر کے دوران این ڈی اے گروپ کی جیت کا دعویٰ کیا ہے۔اپنی تقریر میں انھوں نے ووٹروں سے کہا کہ وہ اپنی تیسری مدت میں کرپشن کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے ’سب کچھ‘ کریں گے۔

حزبِ اختلاف کے اتحاد نے توقع سے کہیں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ملک بھر میں اب تک 222 نشستیں حاصل کی ہیں۔

کانگریس پارٹی کے راہول گاندھی، جنھیں بڑے پیمانے پر مودی کے اہم حریف کے طور پر دیکھا جاتا ہے، نے کہا ہے کہ یہ نتائج مودی کے آئین میں تبدیلی کے منصوبوں کو مسترد کرنے کا اشارہ ہیں۔

حزب اختلاف کی جماعتوں نے انتخابات کے دوران لیول پلئینگ فیلڈ نہ ملنے کی شکایت کی ہے، کچھ رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا تھا اور کچھ جماعتوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment