جالگی : پاکستانی فوج نے ایک بلوچ کو قتل کردیا

0
791

فائرنگ کا واقعہ جالگی میں پیش آیا جہاں لوگ روزگار کی خاطر بڑی تعداد میں مختلف علاقوں سے آتے ہیں۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج نے فائرنگ کرکے بلوچستان کے علاقے بگان میں ایک شخص کو قتل کردیا۔

فائرنگ کا واقعہ مغربی بلوچستان سے منسلک علاقے زامران جالگی کے قریب پیش آیا جب پاکستانی فوج نے ڈیزل لانے والے گاڑی پر فائرنگ کھول دی۔مقامی لوگوں کے مطابق پاکستان فوج کی فائرنگ سے گاڑی میں سوار شخص موقع پر ہی جانبحق ہوگیا جس کے بعد اہلکاروں نے لاش کو ایرانی حکام کے حوالے کیا۔

تاحال قتل ہونے والے گاڑی سوار شخص کی شناخت نہ ہوسکی۔

خیال رہے کہ دو ہفتے قبل بھی پاکستانی فورسز نے سرحدی علاقے میں فائرنگ کرکے پانچ بلوچوں کو قتل کردیا تھا جن کا تعلق مغربی بلوچستان سے تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here