ڈیرہ اسماعیل خان سے مسلح افراد کے ہاتھوں سیشن جج اغوا

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے ہفتے کی شب نامعلوم مسلح افراد نے جنوبی وزیرستان کے سیشن جج شاکر اللہ مروت کو جنوبی وزیرستان سے ڈیرہ اسماعیل خان آتے ہوئے ٹانک روڈ پر اغوا کر لیا ۔

پولیس عہدیداروں کے مطابق سیشن جج شاکر اللہ مروت کو گرہ محبت اڈہ سے اغوا کیا گیا۔ گرہ محبت ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے سنگم پر واقع ہے۔

پولیس عہدیداروں نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ اغوا کاروں نے بعد میں سیشن جج کے محافظ اور گاڑی کو چھوڑ دیا۔

سیشن جج کے ڈرائیور کے مطابق 25 سے 30 مسلح افراد نے گھیرا ڈالا۔

ڈرائیور نے بتایا کہمسلح افراد کئی موٹرسائیکلوں پر سوار تھے اور انہوں نے جج کی گاڑی کو گرہ محبت کے قریب گھیرے میں لے کر ساتھ لے گئے۔

ڈرائیور نے مزید کہا کہمسلح افراد نے انتظامیہ کے نام اپنے رشتہ داروں اور خواتین کی جیلوں سے رہائی کا پیغام دیا ہے۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔

مغوی جج کی باحفاظت بازیابی کیلئے ڈیرہ اسماعیل خان اور ملحقہ ضلع ٹانک کے مختلف علاقوں میں پولیس، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے ایک مشترکہ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment