بلوچستان کے علاقے نوکنڈی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت نصیر احمد ولد لشکری کے انم سے ہوگئی جو نوکنڈی کا رہائشی بتایا جاتا ہے ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق نصیر احم زامباد گاڑی میں راجے سے نوکنڈی کی طرف آرہا تھا جہاں ڈاکوؤں نے ان کا پیچھا کیا، نہ رکنے پر ڈاکوؤں نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے نصیر احمد کے سر پر گولی لگی اور وہ موقع پر ہلاک ہوگیا۔
لاش کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیاگیا۔