یوکرین اور یورپی یونین کے سرحد کے قریب بیلاروس کی فوجی مشقیں شروع ہوگئیں۔
یورپ کی سرحد پر یہ فوجی مشقیں مسلح افواج کے میزائل دستوں اور توپ خانے کے سربراہ کی نگرانی میں کی جا رہی ہیں۔
بیلاروس کا کہنا ہے کا اس کا مقصد فوجیوں کو اپنے علاقوں کے دفاع کے لیے تربیت دینا ہے۔
بیلاروس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس نے منگل کے روز سے یوکرین، لتھوانیا اور پولینڈ کی سرحد کے قریب علاقوں میں فوجی مشقیں شروع کی ہیں۔
یہ فوجی مشقیں گومیل اور گروڈنو کے علاقوں میں تین دن تک جاری رہیں گی، جس میں فوجی افسران اور علاقائی دفاعی دستوں کو اس طرح کی تربیت فراہم کی جائے گی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کا دفاع کیسے کر سکتے ہیں۔
بیلا روس کی وزارت دفاعی نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر کہا کہ اس مشق کے دوران فوجی یہ طریقہ کار بھی سیکھیں گے کہ مارشل لاء نافذ ہونے کی صورت میں انہیں کس طرح کے اقدامات پر عمل کرنے کی ضرورت ہو گی۔
بیلاروس کی وزارت دفاع نے کہا کہ ردعمل والی 336 ویں آرٹیلری بریگیڈ کے ساتھ کمانڈ اور عملے کی مشق کی جا رہی ہے، جو کہ بیلاروس کی جمہوریہ کی مسلح افواج کے فارمیشنوں اور فوجی یونٹوں کی جنگی تیاریوں کی جانچ پڑتال کے حصے کے طور پر کی جا رہی ہے۔
اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فوجی مشقیں مسلح افواج کے میزائل دستوں اور توپ خانے کے سربراہ کی نگرانی میں کی جا رہی ہیں۔