ہرنائی: تیل و گیس کمپنی کی گاڑی پر دھماکا، ایک شخص ہلاک، 14زخمی

0
78

بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں تیل و گیس لے جانے والی کمپنی کی گاڑی پر دھماکے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 14زخمی ہوگئے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطا بق ضلع ہر نائی کے علا قے وریخان میں ما ری پٹر ولیم کمپنی لمیٹڈ کی ٹیم سر وے کر نے جا ررہی تھی کہ اچا نک سڑ ک کنا رے نصب بم زور دار دھما کے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا جبکہ 14افر اد زخمی ہوگئے ۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت طا ر ق محمود کے نام سے ہوگئی جبکہ زخمیوں میں ندیم اسلم ، محسن ، غلا م حیدر ، اظہر عبا س ، شیراز غفو ر ، فیصل ند یم ، اصغر علی ،نثار احمد ، امانت ، عمر ان ، غلام علی ، نعیم اعجا ز ، نعمت علی اور حا فظ عر فان شامل ہیں۔

دھما کے کی اطلاع ملتے ہی سیکو ر ٹی فور سز کی بھا ری نفر ی جا ئے وقو عہ پر پہنچ گئی ۔

ہلاک اور زخمی ہو نے و الو ں کو ہیلی کا پٹر کے زر یعے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا جبکہ جا ئے و قو عہ سے شو اہد اکھٹے کر نے کے بعد علا قے کی نا کہ بند ی کر کے حملہ آ وروں کی تلا ش شروع کر دی گئی مز ید کا رو ا ئی جا ری ہے ۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز کی مزید نفری جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئی۔

بلوچستان کے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے محکمہ داخلہ سے ہرنائی دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی۔

انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ ہرنائی دھماکے کے زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here