دکی میں کانکنوں کے اغووارداتوں سے نمٹنے کیلئے قبائلی لشکر تشکیل دینے کا فیصلہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے دکی میں پے درپے کوئلہ کانوں میں کانکنی کرنے والے سات مزدوروں کے اغواءکے بعد کول مائنز کمیٹی کا اجلاس گذشتہ روز ایف سی چھائونی دکی میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں اعلیٰ سیکورٹی حکام کول مائنز اونرز اور ال پاکستان مائنز اینڈ منرلز ایسوسی ایشن کے بلوچستان اور ضلعی رہنمائوں سمیت قبائلی رہنمائوں اور قبائلی سرداران نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بائیس مارچ کو اغواءہونے والے سات کوئلہ کانکنوں اور اس سے قبل پیش آنے والے واقعات کی تدارک کے لئے قبائلی لشکر تشکیل دیا جائیگا۔قبائلی لشکر سیکورٹی فورسز کے ساتھ ملکر کول مائنز کی حفاظت یقینی بنائے گا۔اور اسکے علاوہ ہر پیٹی ٹھیکیدار سمیت ہر کان مالک اپنے ہالج پر ایک پرائیوٹ سیکورٹی اہلکار تعینات کرکے سرچ لائٹ کو یقینی بنائیگا۔

اجلاس کے شرکاءنے متفقہ فیصلہ کیا کہ دکی کے امن وامان اور مائننگ کی سیکورٹی کو کسی بھی صورت خراب نہیں ہونے دیا جائیگا۔ دکی کے قبائل کسی بھی صورت علاقے کا امن اور کوئلے کا کاروبار خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔

اجلاس کے شرکاءنے کول مائنز لیبر کو یقین دہانی کروائی کہ لیبر کو ہر قسم کا حفاظت ہمارا اولین فرض ہے جس پر کسی صورت کمپرومائز نہیں کی جائیگی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کول مائنز پر کام کرنے والے تمام لیبر کسی بھی خطرے کی صورت میں فوری طور پر سیکورٹی فورسز کو بروقت مطلع کرینگے۔

Share This Article
Leave a Comment