ماسکو کنسرٹ کے گرفتارحملہ آور یوکرین فرار ہورہے تھے ،روسی صدر

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے قوم سے خطاب کے دوران کہا کہ ماسکو کے کانسرٹ ہال پر فائرنگ میں ملوث چاروں مسلح افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انھوں نے دعویٰ کیا کہ حملہ آوروں نے چھپنے اور یوکرین جانے کی کوشش کی تھی۔

وہ کہتے ہیں کہ ابتدائی معلومات کے مطابق یوکرین کی سرحد پر کچھ لوگوں نے ان حملہ آوروں کی روس داخل ہونے میں مدد کی۔

تاہم کیئو نے ان دعوؤں کو مسترد کیا ہے۔

روسی صدر نے 24 مارچ کو یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جنھوں نے بھی اس حملے کی تیاری کی ان کی نشاندہی کر کے انھیں سزا دلائی جائے گی۔

پوتن نے مزید کہا کہ دہشتگردی کا ظالمانہ حملہ ’ہمیں تقسیم نہیں کر سکے گا۔‘

واضع رہے کہ ماسکو کنسرٹ ہال حملے کی ذمہ داری داعش قبول کرچکی ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment