روس : ماسکو کانسرٹ ہال حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 143 ہو گئی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

روس کے دارالحکومت ماسکو کے نواحی علاقے کے کانسرٹ ہال میں ہونے والے حملے میں ہلاک افراد کی تعداد 143 ہو گئی ہے۔

روسی حکام کی جانب سے صدر ولادیمیر پیوٹن کو کانسرٹ ہال میں ہونے والی فائرنگ کے واقعے پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیاکہ فائرنگ کے واقعے میں ہلاک افراد کی تعداد 143 ہوگئی ہے، حملےمیں 120 سےزیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

روس کے صدارتی آفس کریملن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کانسرٹ ہال حملے میں اب تک 11 افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

اس حوالے سے میڈیا کا بتانا ہے کہ دو مشتبہ افراد کو یوکرین کی سرحد کے قریب سے حراست میں لیا گیا تاہم روسی حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق تین دہشتگردوں نے لوگوں سے بھرے ہوئے کراکس سٹی ہال میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی اور بم پھینکے، دھماکے سے کانسرٹ ہال کی چھت کا ایک حصہ گر گیا اور کئی افراد ملبے تلے دب گئے، دھماکے سے کنسرٹ ہال کی عمارت میں آگ بھی لگ گئی۔

حملے کی ذمہ داریداعش قبول کرچکی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment