سندھ: میر پور خاص میں 18 انچ قطر گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ سندھ کے علاقے میر پور خاص میں نامعلوم افراد نے شاہی روڈ کے مقام پر 18 انچ کے قطر گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ پائپ لائن سے سوئی گیس بلوچستان سے کراچی و دیگر علاقوں کو جاتی ہے۔

دھماکہ گذشتہ شب یعنی 14 مارچ کے رات ڈھائی بجے کے قریب ہوا۔

دھماکے کی آواز سے پورا علاقہ گونج اٹھا ہے۔

دھماکے کی وجہ سے بلوچستان سے کراچی اور بیشتر علاقوں کو گیس کے فراہمی مکمل طور پر معطل ہوچکی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment