محمود اچکزئی کے گھر وشیعہ رہنماحاجی رمضان پر حملے،وکلاء کا عدالتوں سے بائیکاٹ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاون میں بلوچستان شیعہ کانفرنس کے نائب صدر حاجی رمضان پر قاتلانہ حملہ ہوا۔

حاجی رمضان قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے۔

حاجی رمضان کوسول ہسپتال ٹراما سنٹر میں منتقل کردیا گیا جہاں ان کا آپریشن جاری ہے ۔

حاجی رمضان کو تین گولیاں لگیں ۔

حاجی رمضان پر حملہ ہزارہ ٹاون میں ان کے رہائش گاہ کے باہر ہوا۔

دوسری جانب صدارتی امیدوار اور پشتونخوا میپ کے چیئر مین محمود خان اچکزئی کے گھر پر فورسز کے چھاپے کیخلاف وکلا نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کر دیا۔

محمود اچکزئی کے گھر پر چھاپے کے خلاف آج وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہو ئے ۔

بائیکاٹ بلوچستان بار کونسل، ہائیکورٹ بار اور کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے کیا گیا۔

Share This Article
Leave a Comment