اختر مینگل و ایمل ولی میں  ملاقات، قوم و وطن دوست قوتوں پر اتحاد بنانے پر اتفاق

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان نیشنل پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کے مابین اسلام آباد میں ایک اہم ملاقات ہوئی جس میںپاکستان سطح پر قوم و وطن دوست قوتوں پر مشتمل اتحاد و تحریک منظم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اختر مینگل اور ایمل ولی کے مابین ملاقات میں اسٹیبلشمنٹ کی ملکی معاملات میں مداخلت اور اس کے نتیجے میں محکوم و مظلوم اقوام کے حق حاکمیت، وسائل پر قبضہ اور عوامی حق رائے دہی جیسے جمہوری عمل کو پراگندہ کرنے کے عمل کی مذمت کی گئی۔

اس سلسلے میں تمام ہم خیال جماعتوں کیساتھ رابطے کا فیصلہ کیاگیا۔

اجلاس میں اے این پی کے سینیٹر ارباب عمر فاروق کاسی، بی این کے سینر رہنما و سابقہ ایم پی اے سید احسان شاہ و ثنا اللہ بلوچ بھی شریک تھے۔

Share This Article
Leave a Comment