اسرائیلی میڈیا کاغزہ میں عارضی جنگ بندی کیلئے پیش رفت کا دعویٰ

0
92

اسرائیلی میڈیا نے اتوار کو رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل حماس تنازع کے لیے جاری مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے اور مذاکرات کار ایک معاہدے کے نزدیک پہنچ گئے ہیں۔

معاہدے کے تحت کئی ہفتوں پر محیط جنگ بندی اور درجنوں اسرائیلی یرغمالی اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی ممکن ہو سکتی ہے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ہفتے کو رات گئے اسرائیلی جنگی کابینہ نے اس معاہدے سے متعلق سوچ بچار کی ہے۔ لیکن ابھی تک سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔

اسرائیل کے کئی میڈیا اداروں نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے دعوی کرتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ حکمتِ عملی کے طور پر اس معاہدے کی منظوری دی گئی ہے اور اسرائیل جلد ایک وفد قطر روانہ کرے گا۔

دوسری طرف حماس کا کہنا ہے کہ اسے امریکہ، مصر اور قطر کی جانب سے پیش کیے گئے لائحہ عمل میں شریک نہیں کیا گیا۔ لیکن اے پی کے مطابق یہ لائحہ عمل بڑی حد تک حماس کی اس سے پہلے پیش کی گئی شرائط کے مطابق ہے۔ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ گزشتہ ہفتے قاہرہ کے دورے پر تھے۔

علاوہ ازیں اسرائیل غزہ کے جنوب میں واقع رفح شہر میں عسکری حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جہاں غزہ کی 23 لاکھ آبادی کا نصف سے بھی زائد پناہ لیے ہوئے ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here