پاکستان میں پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے منصوبوں میں  شفافیت نہیں، آئی ایم ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت چلنے والے منصوبوں کی شفافیت پر اعتراض اٹھا دیا۔

آئی ایم ایف کے مطابق پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی )کے تحت ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی مکمل معلومات دستیاب نہیں ہے، پی ایس ڈی پی کے تحت ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت لانے کی اشد ضرورت ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے تجویز پیش کی ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کا دستاویزی عمل مؤثر بنایا جائے، بجٹ دستاویز میں ترقیاتی منصوبوں کی لوکیشن اور ڈیولپمنٹ فارمیٹ بھی شامل کیا جائے، بجٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کو پی ایس ڈی پی میں شامل کیا جائے۔

آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ مالیاتی مشکلات کے باعث ترقیاتی منصوبوں کے مقاصد سے بھی عالمی مالیاتی فنڈ کو آگاہ کیا جائے، وزارت خزانہ، وزارت منصوبہ بندی آئی ایم ایف کی شرط پر عملدرآمد کیلئے پیپر ورک کریں گی، آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے آئی ایم ایف نے ترقیاتی بجٹ کیلئے تجاویز دی ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment