دکی میں کوئلے سے بھرے ٹرک کونذر آتش کردیا گیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے دکی میں نامعلوم مسلح افراد نے کوئلے سے بھرے ایک ٹرک پر فائرنگ اور پھر اسے نذر آتش کردیا۔

ٹرک پر حملہ دکی کے علاقے دامر کے قریب جوبی بائی پاس پر کیا گیا۔

مسلح افراد نے پہلے کوئلے سے بھرے ٹرک پر فائر نگ اور بعد ازاں ٹرک کو نذر آتش کردیا۔

ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکاکہ مسلح افراد نے ٹرک عملے کے ساتھ کیا کیاالبتہ ماضی میں معدنیات سے لوڈ اس طرح کے ٹرکوں کو نذر آتش کرنے کے بعد ڈرائیورز و کلینرز کو نقصان پہنچائے بغیر چھوڑادیا گیا تھا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment