منظور پشتین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا

0
250

پاکستان کے اسلام آباد کی عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ(پی ٹی ایم) کے سربراہ و پشتون قوم پرست رہنما منظور پشتین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاہے۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں منظور پشتین کے خلاف تھانہ ترنول میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں پولیس نے منظور پشتین کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔

دوران سماعت پولیس نے منظورپشتین کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جب کہ ملزم کے وکیل کی جانب سے ضمانت کی درخواست دائر کی گئی۔

عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرکے منظورپشتین کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا اور درخواستِ ضمانت پرفریقین کو 2 جنوری کے لیے نوٹس جاری کردیے۔

واضح رہےکہ منظور پشتین پر اسلام آباد میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کامقدمہ درج ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here