بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں نوشکی میں آئی ایس ائی کے اہلکاروں پر بم حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز24 دسمبر کی شب 12 بجے ہمارے سرمچاروں نے نوشکی میں پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے اہلکاروں پر دو بم حملے کیے۔
انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے خفیہ ادارے کے اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ نوشکی میں واقع آئی ایس آئی کے مرکزی ہیڈکوارٹرز کے قریب موجود تھے۔
بیان میں کہا گیا کہ حملے کے نتیجے میں آئی ایس آئی اہلکاروں کو جانی نقصان ہوا جسکی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔