بلوچستان : سنجاوی وبلیدہ میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے سنجاوی اوربلیدہ میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

سنجاوی یوہین کونسل بغائو میں نامعلوم افراد نے فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت کامل کان کے نام سے ہوگئی ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق نوجوان ایک ہوٹل پربیٹا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار شخص نے پستول سے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کردیااور فرار ہوگیا۔

مقامی لوگوں نے نوجوان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال سنجاوی منتقل کر دیا۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ رات نامعلوم افراد نے بلیدہ کے علاقے میناز میں فائرنگ کرکے علم ولد خدا بخش کو ہلاک کر دیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

Share This Article
Leave a Comment