اوتھل سے پاکستانی فورسز ہاتھوں طالب علم جبراً لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے اوتھل میں پاکستانی فورسز نے ایک طالب کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔

لاپتہ کئے گئے نوجوان کی شناخت سمیر کے نام سے ہوگئی ہے ۔

ساتھی طالب علموں کے مطابق اسے روز لمز یونیورسٹی اوتھل میں اپنے مطالبات کے حق میں آج دوسرے روزجاری دھرنے کے دوران دو ویگو گاڑیوں میں سوار مسلح افراد نے زبردستی حراست بعد اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے ۔

طالب علموں کا کہنا ہے کہ سمیر بلوچ لومز یونیورسٹی کے سیکنڈ سمسٹر کا طالبعلم ہے۔

واضع رہے کہ لمزیونیورسٹی کے طلبا نے اپنے مطالبات کے حق میں گذشتہ روزاحتجاجی دھرنے کاآغازکیا جس پر انتظامیہ نے پولیس بلاکر طلباپرلاٹھی چارج کرکے انہیں تشددکا نشانہ بناکر 50 سے زائد کو گرفتارکیا گیا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment