پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہاہے کہچمن دھرنے کے مطالبات نہ مانیں گئے تو چار اور مقامات پر دھرنا شروع کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ملک قوموں کا فیڈریشن ، تمام اقوام کا یکساں حقوق دیئے جائیں جس قوم میں شعور ہو اس کو کوئی غلام نہیں بنا سکتا ۔ خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی نے عوام کو یہی شعور دیا ہے پاک افغان سرحد پر چمن کے لوگ تجارت کرتے ہیں، لوکل تجارت پر قدغن نہ لگایا جائے ۔ ہندوستان بارڈر واہگہ اور چین کے ساتھ سرحد پر آزادانہ لوکل تجارت کی جاتی ہے ۔ آج تک نہیں سنا کہ لاہور کے کسی دوکان پر چھاپہ مارا گیا انڈین ٹائر برآمد ہوا یہ صرف پشتونوں کے ساتھ ہوتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر مطالبات نہیں مانے گئے تو قدنی،بادینی وزیرستان میں بھی دھرنے شروع کئے جائینگے ۔