بلوچ وائس فار جسٹس نے سی ٹی ڈی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضدار میں سی ٹی ڈی نے تین جبری لاپتہ نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں قتل کردیا۔
بیان میں کہا گیا کہ سی ٹی ڈی کا آفتاب ولد جمیل احمد، حمزہ ولد محمد ابرہیم، عبداللہ ولد عرض محمد کو مقابلے میں مارنے کا دعویٰ سراسر لغو اور جھوٹ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بے گناہ تین نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں قتل کرنے کی شدید الفاظ سے مذمت کرتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچ نوجوانوں کو مقابلے میں مارنے و اسلحہ برآمدگی کا دعویٰ سفید جھوٹ ہے بلکہ یہ نوجوان پہلے ہی اداروں کی تحویل میں تھے اور اب ان کو فرضی مقابلے میں مار کر ڈھونگ رچایا جا رہا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں لاپتہ افراد کو جعلی مقابلوں میں قتل کرنے کا نوٹس لیں اور ہزاروں بلوچ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے کردار ادا کریں۔