غزہ بچوں کا قبرستان بنتا جا رہا ہے، اقوام متحدہ کا فوری جنگ بندی کا مطالبہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے پیر کو متنبہ کیا ہے کہ غزہ کی پٹی ’بچوں کا قبرستان‘ بنتا جا رہا ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’ اسرائیلی افواج زمینی آپریشن اور مسلسل بمباری سے شہریوں، ہسپتالوں، پناہ گزینوں کے کیمپوں، مساجد، گرجوں اور اقوام متحدہ کی سہولیات بشمول پناہ گاہیں نشانہ بن رہی ہیں۔ کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیل-حماس تنازع میں فوری جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ غزہ پٹی پر بمباری سے بچے متاثر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے انسانی بنیادوں پر سیز فائر کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی صریح خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدترین انسانی بحران جنم لے رہا ہے جس کے لیے جنگ بندی کی ضرورت ہے اور ہر گزرتے لمحے کے ساتھ جنگ بندی زیادہ ضروری ہوتی جا رہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment