بلوچستا ن کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں آج بروز جمعرات کولاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے لواحقین نے ریلی نکالی اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔
ریلی ومظاہرے میں خواتین و بچوں سمیت نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے مطالبات درج تھے۔
انہوں نے نعرے لگاتے ہوئے اغواء نما گرفتاریوں کی مذمت کی اور لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔
ریلی کا اہتمام تربت سے لاپتہ نوجوانوں کے لواحقین نے کیا جن میں جہانزیب فضل، ظریف احمد، یاسر نجام، شعیب لیاقت، حماد نذیر، عدیل اقبال، نعیم رحمت اور دیگر شامل تھے۔
واضع رہے کہ جہانزیب فضل کو 21 مارچ 2023 ، ظریف احمد کو 9 اگست 2023، یاسر نجام کو 26 ستمبر 2023، شعیب لیاقت کو 10 اپریل 2023 اورحماد نذیر کو 10 اپریل 2023 کو پاکستانی سیکورٹی فورسز نے حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کیا تھا جو ہنوز لاپتہ ہیں۔
ریلی ومظارے میں عدیل اقبال، نعیم رحمت اور دیگر لاپتہ افراد کے لواحقین بھی شریک تھے۔