بلوچستان بار باڈیز ،پاکستان بار کونسل ،بلوچستان بار کونسل ،بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ،کوئٹہ بار ایسوسی ایشن نے اپنے ایک مشترکہ اعلامیہ میں واضح کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ٹریبونلز محکمہ پراسیکوشن لا سمیت مختلف اداروں میں کسی ریٹائرڈ ججز کی دوبارہ تعیناتی کے کسی بھی کوشش کی گئی تو ان کے خلاف مشترکہ جدوجہد کی جائے گی۔
اعلامیہ میں کہا کہ ان تمام خالی آسامیوں پر وکلا کے علاوہ کسی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
اعلامیہ میں کہا کہ بلوچستان بار باڈیز تمام ریٹائرڈ ججز جرنلز کے دوبارہ تقرریوں کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کرتی آرہی ہے جن کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔