امریکی ریاست مین میں فائرنگ سے 22 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

امریکہ کی ریاست مین کے شہر لیوسٹن میں ایک مسلح شخص کی فائرنگ سے 22 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والا مشتبہ شخص فرار ہو گیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے این بی سی کے مطابق مقامی ہسپتال کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ہلاک و زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام نے لیوسٹن اور آبرن کے رہائشیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے گھروں ہی میں مقیم رہیں۔

پولیس نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق لیوسٹن پولیس کا بتانا ہے کہ مسلح شخص نے پہلے اسکیمگیز بار میں فائرنگ کی جس کے بعد لگ بھگ ساڑھے چھ کلو میٹر دور واقع باؤلنگ کلب میں لوگوں کو نشانہ بنایا۔

دونوں مقامات پر فائرنگ کے واقعات میں کم از کم 22 افراد ہلاک اور درجنوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پولیس نے فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کی تصویر جاری کرتے ہوئے اس کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں اور شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گھروں پر رہیں۔

پولیس حکام نے مشتبہ رائفل پکڑے ایک ملزم کی تصاویر جاری کی ہیں۔ اس کے علاوہ ایک گاڑی کی تصویر بھی جاری کی ہے جو مبینہ طور پر اس واقعے میں استعمال ہوئی۔

Share This Article
Leave a Comment