اسرائیل و حماس کی لڑائی پر اقوامِ متحدہ کا ہنگامی اجلاس بے نتیجہ رہا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

اسرائیل و حماس کی لڑائی پر اقوامِ متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کا بند کمرہ اجلاس ہوا تاہم اس میں کونسل کے ارکان کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے۔

اجلاس کے حوالے سے امریکہ کا کہنا ہے کہ کئی ممالک نے حماس کے حملے کی مذمت کی ہے۔

حماس اور اسرائیل کے درمیان ہفتے سے جاری لڑائی سے پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کے لیے سیکیورٹی کونسل کے اتوار کو ہونے والے ہنگامی اجلاس میں امریکہ نے رکن ممالک سے حماس کے حملوں کی مذمت کا مطالبہ کیا۔

تاہم تمام ممالک کی جانب سے فوری طور پر اس پر ردِ عمل سامنے نہیں آیا۔

امریکہ حماس کی کارروائی کو دہشت گردی کے سفاکانہ حملے قرار دے رہا ہے۔

سیکیورٹی کونسل کے اجلاس کے بعد امریکہ کے اقوامِ متحدہ میں نائب سفیر رابرٹ ووڈ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سیکیورٹی کونسل کے رکن ممالک کی کافی تعداد نے حماس کے حملے کی مذمت کی۔

خیال رہے کہ سیکیورٹی کونسل کے ارکان کی تعداد 15 ہے جس میں امریکہ، روس، چین، فرانس اور برطانیہ مستقل ارکان ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment