مبارک قاضی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے گوادرو تربت میں شمعیں روشن

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے قومی شاعرمبارک قاضی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے گوادر اور تربت میں شمعیں روشن کئے گئے۔

منگل کی شام گوادر میںسیاسی، سماجی، ادبی شخصیات و کارکنوں نے شمع روشن کرکے قومی شاعر مبارک قاضی کو ان کی خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مبارک قاضی کا سانحہِ ارتحال ایک قومی سانحہ ہے، بلوچ ایک عظیم شاعر اور استاد سے محروم ہوگئے۔

جبری لاپتہ عظیم دوست کی ہمشیرہ رخسانہ دوست بلوچ نے شمع روشن کرکے واجہ مبارک قاضی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شاعر و ادیب معاشرے کے انکھ اور دماغ ہوتے ہیں وہ جو کچھ دیکھتے ہیں اور محسوس کرتے ہیں پھر انہیں شعر کے ذریعے بیان کرتے ہیں اور معاشرے کو راہ دکھاتے ہیں، قاضی نے بلوچ قوم کو جس طرح اپنی سرزمین، زبان اور قومی شناخت کی تحفظ کے لئے تحریک دی وہ قابل تحسین ہے۔

دوسری تربت میں شاہینہ شاہین اکیڈمی آف آرٹس کی جانب سے شمعیں جلاکر واجہ مبارک قاضی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

اس موقع پر اکیڈمی کے سربراہ معصومہ شاہین ، شاہینہ رشید، احمد ابن سکینہ، رضوان قاضی اور دوسرے آرٹسٹ بھی موجود تھے ۔

شرکا نے واجہ مبارک قاضی کی بلوچی زبان و ادب پر ان کے بیش بہا خدمات کو سراہا۔

Share This Article
Leave a Comment