ڈیرہ اسماعیل خان میں مبارک قاضی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام بلوچی زبان کے معروف قومی شاعر مبارک قاضی مبارک کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ۔

نماز جنازہ میں لوگوں نے شرکت کرکےانہیں خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے لیے دعا ئے مغفرت کی ۔

شرکا کا کہنا تھا کہ مبارک قاضی ڈیرہ اسماعیل سے لے کر مکران تک بلوچ وطن کے عظیم شاعر کی حیثیت رکھتے ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ ان کا یوں اس دنیا سے رخصت ہونا ایک خلا کو ضرور جنم دے گی، مگر اسکی شاعری، بلوچ کے قوم کیلئے ان کی مہر و محبت صدا یاد رہیں گے۔

شرکا نے کہا کہ بابا مبارک قاضی خاکسار صفت شاعراور عظیم انسان تھے اسکے بقول انسان کاقدر تب ہوتا ہے جب وہ رخصت ہوتا ہے اور یوں اس عظیم انسان کی مہرو محبت کی قدرہم نہ کر سکے۔

Share This Article
Leave a Comment