ٹرمپ کا وائٹ ہائوس کی کورونا وائرس ٹاسک فورس ختم کرنیکا فیصلہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ وائٹ ہاو¿س کی کورونا وائرس سے نپٹنے والی ٹاسک فورس کو ختم کیا جا رہا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ اس ٹاسک فورس نے اپنا کام بخوبی نبھایا مگر اب اس میں تبدیلی کی جائے گی۔

امریکی نائب صدر مائیک پینس نے بھی ساتھ ساتھ کہا ہے کہ یہ ٹاسک فورس اگلے چند ہفتوں میں ختم کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس وقت امریکہ میں اوسطاً 20000 نئے کورونا وائرس کے متاثرین روزانہ سامنے آ رہے ہیں جبکہ 1000 سے زیادہ افراد کی ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔

امریکہ میں صحت کے ماہرین اور سرکاری اہلکاروں نے اس خدشے کا اعلان کیا ہے کہ کہ اگر ملک میں لاک ڈاو¿ن ختم کر دیا جائے گا اور کاروبار کو دوبارہ کھول دیا جائے تو وائرس مزید پھیل سکتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے ٹاسک فورس کے خاتمے کے اعلان پر سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسے ختم کرنے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وائرس کے خلاف جنگ ختم ہو گئی ہے۔

’ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔ مشن اس وقت مکمل ہوگا جب یہ ختم ہو جائے گا۔‘

کہا جا رہا ہے کہ صدر ٹرمپ کے داماد جیریڈ کشنر دوسرے کورونا وائرس ٹاسک فورس کی سربراہی کریں گے جو کہ کاروبار کی بحالی پر توجہ دے گا۔

وائٹ ہاو¿س کی ترجمان کے لیہ میک اینانی نے ان خدشات کو مکمل طور پر رد کیا جس میں کہا گیا کہ امریکی حکومت سائنسدانوں اور ماہرین کو فیصلہ سازی سے دور کر رہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment