امریکا کی طرف سے یوکرین کو ایف 16 طیاروں کی فراہمی کی منظوری

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

امریکا نے اپنے اتحادیوں ڈنمارک اور ہالینڈ کو یہ منظوری دے دی ہے کہ وہ یوکرین کو ایف 16 لڑاکا طیارے بھیج دیں ۔

فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ یوکرین کو یہ طیارے کب ملیں گے جواسے روس کی فضائی برتری کا مقابلہ کرنے کے لیے طویل عرصے سے درکار ہیں ۔

ایکس (X)پر جسے پہلے ٹوئٹر کہا جاتا تھا، ایک پوسٹ میں ڈچ وزیر خارجہ ووپکے ہکسٹرا نے کہا کہ ’’ہم یوکرین کو F-16 لڑاکا طیارے بھیجنے کی راہ ہموار کرنے پر واشنگٹن کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔‘‘

ایف سولہ کے لین دین کیلئے امریکہ کی منظوری ضروری ہے کیونکہ یہ جیٹ طیارے امریکہ میں تیار کیے جاتے ہیں۔ ان اطلاعات کے باوجود فوری طور پر یہ واضح نہیں تھا کہ یوکرین جیٹ طیارے کب حاصل کرسکے گا۔

یوکرین کو جیٹ طیارے حاصل کرنے سے پہلے اپنے پائلٹوں کوبڑے پیمانے پر تربیت دینا ہوگی۔ یوکرین نے اس سے قبل جمعہ کو ماسکو پر ڈرون حملہ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن روسی افواج نے بغیر پائلٹ کے اس وہیکل کو مار گرایا تھا۔ روس کی جانب سے ڈرون کو مار گرانے کے بعداس کا ملبہ ماسکو کےایک ایکسپو سینٹر (نمائش کے مرکز) پر گرا جو کریملن سے سات کلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر واقع ہے۔

ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر کہا کہ ڈرون کا ملبہ ایکسپو سینٹر کے قریب گرا لیکن اس سے کوئی خاص نقصان نہیں ہوا۔

Share This Article
Leave a Comment