زکوٰة اور بیت المال میں 3.67 ارب کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

آڈیٹڑ جنرل آف پاکستان (اے جی پی) نے سپریم کورٹ میں انکشاف کیا کہ انہوں نے رواں برس محکمہ زکوٰة اور بیت المال کے مشترکہ طور پر آڈٹ کیے گئے 5 ارب 96 کروڑ کے مجموعی فنڈ میں سے 3 ارب 67 کروڑ روپے کی بے ضابطگیوں کا علم ہوا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے زکوٰة اور بیت المال فنڈز کی تقسیم میں شفافیت کی کمی سے متعلق تفصیلی رپورٹ جمع کروانے کی سپریم کورٹ کی ہدایت پر آڈیٹر جنرل نے رپورٹ جمع کروائی تھی۔

20 اپریل کو کورونا وائرس کی عالمی وبا کا مقابلہ کرنے میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے لیے گئے اقدامات پر ازخود نوٹس کی سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے افسوس کا اظہار کیا تھا کہ عدالت کو زکوٰٓ اور بیت المال فنڈز کی کٹوتی اور ضرورت مند افراد میں ان کی تقسیم سے متعلق معلومات فراہم نہیں کی گئیں تھیں۔

چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں لارجر بینک 4 مئی (بروز پیر ) کو دوبارہ سماعت کا آغاز کرے گا۔

اے جی پی کی رپورٹ کے علاوہ سپریم کورٹ میں وفاقی وزارت صحت، پنجاب، سندھ خیبرپختونخوا اور بلوچستان حکومتوں کی جانب سے بھی رپورٹس جمع کروائی گئیں تھیں۔

Share This Article
Leave a Comment