کوہلو : لائبریری کو یونین کونسل دفتربنانے کیخلاف طلبا کا احتجاجی ریلی و شٹر ڈاؤن ہڑتال

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کوہلو کی واحد لائبریری پر قبضہ کرکے یونین کونسل دفتر بنانے کیخلاف طلبانے علاقے میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔

احتجاج طلباالائنس اور قبائلی عمائدین کی کال پر ہوا۔

احتجاجی کال کے پیش نظرکوہلو شہر میں شٹر ڈائون ہڑتال کی گئی جس سے کاروباری مراکز بندرہے۔

کوہلو میں واحد پبلک لائبریری کو یونین کونسل دفتر میں تبدیل کرنے کیخلاف طلبا الائنس اور قبائلی عمائدین کی جانب سے شدید احتجاج کرتے ہوئے ریلی نکالی گئی۔

مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کوہلو میں قائم واحد پبلک لائبریری کو یونین کونسل دفاتر میں تبدیل کرنا تعلیم دشمن عمل ہے، یونین کونسل کا دفتر ختم کرکے لائبریری کو دوبارہ بحال کیا جائے۔

دریں اثنااطلاعات کے مطابق محکمہ بلوچستان لائبریرین نے کوہلو کی پبلک لائبریری کو چیئرمین اور وائس چیئرمین کے دفتر کے لیے الاٹ کرنے کو غیر قانونی قرار دیکر لائبریری بطور دفتر دینے کے لیے صاف انکار کرتے ہوئے ڈی سی کوہلو کو مراسلہ ارسال کردیا۔

Share This Article
Leave a Comment