یورپی یونین و تیونس میں غیر قانونی مہاجرت روکنے کا معاہدہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read
فوٹو: اے این پی

یورپی یونین کے رہنما تیونس کے صدر قیس سعید کے ساتھ ایک ایسے اسٹریٹیجک معاہدے کے خواہاں تھے جس سے یورپ کی جانب ہجرت کے بہاو کو روکا جا سکے۔ برسلز نے گزشتہ ماہ اس شمال افریقی ملک کو مزید امداد دینے کا وعدہ کیا تھا۔

تیونس کے دورے پر جانے والے یورپی یونین کے چوٹی کے سیاست دانوں نے اتوار کو یورپی یونین کی جانب غیرقانونی ہجرت کا مقابلہ کرنے کے لیے اس بلاک اور شمالی افریقی ملک کے درمیان "اسٹریٹیجک اور جامع”تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے۔

ہالینڈ کے رخصت پذیر وزیر اعظم مارک روٹے اور اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی، یورپی کمیشن کی صدر ارژولا فان ڈیئر لائن کے ساتھ تیونس کے دورے پر تھے۔ یہ تینوں رہنماوں کا ایک ماہ کے دوران دوسرا دورہ تھا۔

یورپی یونین کے اس وفدنے تیونس میں صدر قیس سعید کے ساتھ غیر قانونی مہاجرت کے بڑھتے ہوئے مسئلے سے نمٹنے کے طریقوں پر بات چیت کی۔

اس دورے کا اختتام ایک معاہدے پر دستخط کے ساتھ ہوا۔

میلونی، روٹے اور فان ڈیئر لائن نے جون میں صدر قیس سعید سے ملاقات کی تھی اور معاشی طور پر پریشان حال ملک کو 967.8 ملین یورو بطور مالی امداد دینے کا وعدہ کیا تھا۔

فان ڈیئر لائن نے اس وقت یہ بھی کہا تھا کہ یورپی کمیشن سن2023 میں غیر قانونی نقل مکانی کو روکنے کے لیے مزید 105ملین یورو فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ جو کہ گزشتہ دو سالوں میں یورپی یونین کی جانب سے تیونس کو دی گئی رقم سے تقریباً تین گنا زیادہ ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment