بلوچستان کے علاقے نوکنڈی میں ریلوے سیکشن کے ملازمین نے دھرنا دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پلیٹیئیر کی فوراً تبادلہ کیا جائے اوزار چھوڑ ہڑتال کرکے پلیٹئیر کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رئیگا۔
ملازمین کے دھرنے سے ریلوے ملازم طاہر برھانزئی عبدالباری فیض محمد اور غلام جان نے کہاکہ جب تک نوکنڈی ریلوے سیکشن کے پلیٹیئرکو ٹرانسفر نہیں کیا جاتا ہمارا دھرنا جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ پلیٹئیر مقامی ملازمین کو بلا وجہ تنگ کرکے سفارشی اور پینلی ملازمین کو گھر بیٹھے تنخواہ دینا اور کئی مہینوں سے حاضر باش ملازمین کے تنخواہیں روک کر کمیشن کا ڈیمانڈ کرنا اور غریب ملازمین کا استحصال کرنا روزمرہ زندگی کا حصہ بن چکا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کچھ ایسے ملازمین کے تنخواہیں بھی روک دی گئی ہے جنہوں نے ایمانداری کا مظاہرہ کرکے سرکاری اسکریپ فروخت کرنے میں ان کا ساتھ نہیں دیا۔
انہوں نے کہا کہ نان شبینہ کو ترسنے والے نوکنڈی اور تفتان کے ملازمین ہائے روز دفاتر کے چکر لگانے سے تنگ آچکے ہیں ملازمین کا ایسے کرپٹ آفیسر سے جان چھڑانے کےلئے حکام بالا سے پرزور اپیل ہے بصورت دیگر اپنے حق لینے کیلئے ریلوے کا ہر نظام جام کرنے میدان میں نکلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ڈی ایس ریلوے کوئٹہ فوری طور پر غریب ملازمین کے تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے کردار ادا کرکے پلیٹیر کو ہمارے سیکشن سے ٹرانسفر کریں۔