یوکرینی ڈیم کو روس نے تباہ کیا، امریکی اخبار کا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

معروف امریکی اخبار ’نیو یارک ٹائمز‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ شواہد سے پتا چلتا ہے کہ رواں ماہ روس کے زیر کنٹرول یوکرینی علاقے میں بڑا ڈیم روس کی جانب سے اندرونی طور پر نصب کیے گئے دھماکا خیز مواد پھٹنے کے نتیجے میں تباہ ہوا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز ’ کے مطابق انجینئرز اور دھماکا خیز مواد کے ماہرین کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی اخبار نے جمعے کے روز اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ اس کی تحقیق میں ایسے شواہد سامنے آئے ہیں جن سے پتا چلتا ہے کہ ڈیم کے کنکریٹ بیس سے گزرنے والے راستے میں دھماکا خیز مواد پھٹا جس سے 6 جون کو اس کا اسٹرکچر تباہ ہو گیا۔

نیو یارک ٹائمز نے کہا کہ شواہد واضح طور پر اشارہ کرتے ہیں کہ ڈیم کو کنٹرول کرنے والے فریق یعنی روس کی جانب سے کیے گئے دھماکے سے اسے تباہ کیا گیا۔

دوسری جانب یوکرین کے پراسیکیوٹرز کی تحقیقات میں معاونت کرنے والی عالمی قانونی ماہرین کی ایک ٹیم نے جمعہ کے روز اپنی ابتدائی رپورٹ میں کہا کہ اس بات کا قومی امکان ہے کہ یوکرینی علاقے میں تباہی روسیوں کی جانب سے نصب کیے گئے دھماکا خیز مواد کی وجہ سے ہوئی۔

Share This Article
Leave a Comment