یوکرینی فوج کا100 مربع کلومیٹرعلاقہ روس سے واگزارکرانیکا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

یوکرین کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے روس کے خلاف جوابی کارروائی کے ابتدائی مراحل میں 100 مربع کلومیٹر سے زیادہ علاقے پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

یوکرینی فوج کے جنرل اسٹاف کے مرکزی آپریشنل ڈپارٹمنٹ کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل اولیکسی ہرموف نے ایک میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ گذشتہ ہفتے کے دوران میں دونیتسک اور زاپوریژیا کے علاقوں میں سات بستیوں کو آزاد کرا لیا گیا ہے۔ یوکرین کے 100 مربع کلومیٹر سے زیادہ علاقے کو کنٹرول میں واپس لایا گیا ہے۔

دریں اثنا، یوکرین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی یوکرانفارم کے مطابق، نائب وزیر دفاع ہنا مالیار نے اطلاع دی ہے کہ یوکرین کی مسلح افواج نے جارحانہ مہم کی تمام سمتوں میں قریباً ایک کلومیٹر کی پیش قدمی کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ گذشتہ ڈیڑھ ہفتے کے دوران میں یوکرین کے فوجی مشرقی سمت میں تین کلومیٹر سے زیادہ آگے بڑھ چکے ہیں اور جنوبی سمت میں مسلح افواج ’’آہستہ آہستہ لیکن یقینی طور پر‘‘ پیش قدمی کر رہی ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ یوکرین کی افواج کو روسی فوج کی بڑھتی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ میزائل اور فضائی حملوں کے علاوہ توپ خانے سے شدید گولہ باری کررہی ہے۔ روسی فوج میدانی علاقوں میں بارودی سرنگیں بھی بچھا رہی ہے اور شدید گولہ باری کے علاوہ کامیکاز ڈرون استعمال کر رہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment