ایرانی بلوچستان میں فائرنگ، بیلہ میں روڈ حادثہ ،3 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

ایرانی بلوچستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت نواز رند کے نام سے ہوگیا جو آواران کا رہائشی بتایا جارہاہے ۔

واقعہ کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

دوسری جانب بلوچستان کے علاقے بیلہ کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم سے خاتون سمیت 2 افراد ہلاک جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسافر کوچ کراچی سے کوئٹہ جارہی تھی جو تیز رفتاری کے باعث مسافر کوچ بیلہ کے قریب مخالف سمت سے آنے والی ٹرک سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال بیلہ اور ریسکیو سینٹر 1122 ٹیارہ منتقل کیا گیا، جہاں طبی امداد کے بعد مزید طبی امداد کے لئے زخمیوں کو کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment