کوئٹہ میں فائرنگ ومسلم باغ میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچوں سمیت 3افرادہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں فائرنگ اورمسلم باغ میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچوں سمیت 3افرادہلاک ہوگئے۔

کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پرنا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت بلاول سینٹر کے مالک حاجی عمر بنگلزئی کے نام سے ہوگئی ہے ۔

ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔

دوسری جانب بلوچستان کے علاقے مسلم باغ کلی لنڈی میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment