تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے 6 افرادہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ سندھ کے علاقے تھرپارکر کی تحصیل مٹھی،اسلام کوٹ اور ننگرپارکر شہر اور گردو نواح میں بارش ہوئی تاہم مٹھی میں آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ مٹھی کے نواحی گاؤں ویڑی جھپ کے قریب پیش آیا،جہاں ایک سو سے زائد افراد میلے میں شرکت کیلئے پیدل جا رہے تھے۔

تاہم پیدل جانے والے افراد پر آسمانی بجلی گر گئی جس کے باعث 3 افراد موقع پر ہلاک اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں مزید تین افراد دم توڑ گئے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے زخمی دو افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment