گوادر: سپریم کورٹ کے احکامات باوجودہدایت الرحمن رہا نہ ہوسکے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کے باوجود 5 روز گزرنے کے بعد بھی حق دو تحریک کے سربراہ مولاناہدایت الرحمن رہا نہ ہوسکے۔

گوادر کی سیشن عدالت نے مولانا ہدایت الرحمن کو پیشی کے بعد واپس جوڈیشل لاک اپ بھجوا دیا۔

پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مولانا ہدایت الرحمن کا کہنا تھاکہ سپریم کورٹ نے 18 مئی کو ضمانت پر رہائی کا فیصلہ سنایا تھا لیکن پانچ دن گزر گئے، اب تک سپریم کورٹ کا فیصلہ سیشن کورٹ نہیں پہنچ سکا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment