بلوچستان کے ضلع کیچ میں زیرِ تعمیر تربت ٹو بل نگور روڈ کے تعمیراتی کمپنی صالح ٹیکنو انٹرپرائزز (Saleh Techno Enterprises) کے بل نگور کے علاقے مچات میں قائم مین کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد نے رات تقریباً 8 بجے دھاوا بول کر کیمپ کو گھیرے میں لے لیا اور ہیوی مشینری و گاڑیوں کو آگ لگا دی، جس سے کمپنی کو کروڑوں روپے کا مالی نقصان پہنچا ہے۔
مقامی ذرائع اور عینی شاہدین کے مطابق رات گئے مسلح افراد کیمپ میں داخل ہوئے اور وہاں موجود مشینری اور گاڑیوں کو نذرِ آتش کر دیا۔
واقعے کے نتیجے میں قیمتی مشینری جل کر تباہ ہو گئی ہے۔تاہم واقعہ کی ذمہ داری تاحا ل کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے البتہ ماضی میں وہ بلوچستان میں پاکستانی فوج سمیت سرکاری سے وابستہ تعمیراتی کمپنیوں کو انتباہ جاری کرتی رہی ہیں اور انہیں نشانہ بناتی رہی ہیں۔