بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے نال میں بدترین تشددکے بعدخاتون کوتشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
سنگر کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق نال لغورزرد میںمجیب پندرانی نامی ایک شخص نے اپنے ساتھیوں کےہمراہ محمد عمر قمبرانی نامی شخص کے گھر میں گھس کر اس کی بیوی اوربیٹوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔
مقامی ذرائع کے مطابق مجید پندرانی کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ ڈیتھ اسکواڈ گروپ جاپ کے مرکزی میڈیا سیل سے ہے ۔جبکہ گھر پر حملے کے دوران اس کے ساتھ اس کابھائی سیف الرحمن جاوید ،والد نورجان پندرانی اور قریبی رشتہ دارنواز رخشانی وغیرہ بھی تھے۔
سوشل میڈیا میں جاری کردہ ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون شدید زخمی ہیں اور اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ۔