بلوچستان کے مکران کوسٹل ہائی وے پر گذشتہ روزنامعلوم مسلح افراد نے گوادر سے کراچی جانے والی ایک گیس ٹینکر کو معکولہ کے مقام پر نشانہ بنایا۔
سنگرنیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق حملے کے نتیجے میںٹینکر اور پل مکمل طور پر تباہ ہوگئے ۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم افرادنے بارودی مواد کو پل کے نیچے چھپایا ہوا تھا اور جب گیس ٹینکر پل پر گزر رہی تھی تو وہ دھماکے سے پھٹ گیا۔
ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر یہ ایک ریموٹ کنٹرول بم دھماکا تھا لیکن اس کی تصدیق نہیں ہوپارہی ہے ۔
سرکاری سطح پر اس حملے کی نہ تصدیق ہوپائی ہے اور نہ جانی نقصانات کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔حملے کی ذمہ داری بھی تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیںکی ہے ۔