تربت میں ایم آئی آفیسر کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

0
185
فوٹو: بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں تربت میںایم آئی آفیسر کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے چھبیس اپریل 2023 کو تین بجکر تیس منٹ پر ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت اللہ والا مارکیٹ میں ملٹری انٹیلیجنس (ایم آئی) آفیسر ارشد نذیر سکنہ خانیوال پنجاب کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔

انہوں نے کہا کہ ارشد نذیر ایم آئی کا حاضر سروس آفیسر تھا جو عرصہ دراز سے کیچ کے مختلف علاقوں میں خفیہ سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ مزکورہ شخص کی ڈیوٹی بلیدہ کے مین کیمپ میں تھا جو مہینے میں دو مرتبہ تربت کے ایم آئی آفس میں کاغذی کاروائی اور معلومات شئیر کرنے کے لیے آتا تھا۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ مذکورہ شخص ڈیتھ اسکواڈ اور علاقائی مخبر کا نیٹ ورک تشکیل دیتا اور انہیں فنڈ فراہم کرتا تھا۔ بلیدہ سے تربت شہر اور گردونواح کے تمام علاقے اسی کے زیر نگرانی تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ارشد نذیر بطور ایف سی کے سپاہی کا کارڈ لے کر لوکل گاڑیوں میں سفر کرتا تھا اور خود کو ایف سی کا ریٹائرڈ سپاہی ظاہر کرتا تھا۔

ترجمان نے کہ ہماری انٹیلی جنس ونگ دو مہینوں سے اس کی تمام سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے تھی۔ عید سے قبل بھی یہ شخص اپنی سرگرمیوں اور رپورٹنگ کے سلسلے میں تربت آیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے اس کا تعاقب کیا اور اسے تربت اللہ والا مارکیٹ میں  فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔ اس کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ اس طرح کی کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here