تربت : بروقت علاج نہ ملنے پر خاتون ہلاک،لواحقین کااحتجاج

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں سنگانی سر کی حسینہ نامی ایک خاتون رہائشی جوشوگر کی مریضہ تھی بروقت علاج نہ ملنے پر انتقال کرگئی۔

فیملی ذرائع کے مطابق مریضہ کی شوگر ہائی ہونے پر اتوار کی شام انہیں علاج کیلئے ٹیچنگ اسپتال تربت میں منتقل کیا گیا۔

مناسب علاج نہ ملنے پر فیملی نے انہیں بحریہ فورس تربت بیس میں موجود نیوی اسپتال منتقل کیا، وہاں نیوی اسپتال فنکشنل نہ ہونے پر مریضہ حسینہ بلوچ کو واپس سول اسپتال منتقل کی جارہی تھی کہ مریضہ انتقال کرگئی۔

ٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹر وں کی عدم موجودگی اور بروقت علاج نہ ملنے پروفات پانے والی خاتون کی لواحقین نے اسپتال حملے کیخلاف شدیدی شدید احتجاج کیا ۔جبکہ تربت سول سوسائٹی نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ دوران علاج خاتون کی وفات سے متعلق تحقیقات کے بعد فیملی کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور واقعہ کے محرکات سامنے لائے جائیں گے۔

دوسری جانب ٹیچنگ اسپتال تربت کے ایم ایس ڈاکٹر خالد بلوچ کے مطابق مریضہ اسپتال کو آئی تھی اتوار اور عید کی چھٹیوں کے باوجود اسپتال میں ڈاکٹرز موجود ہیں۔ مریضہ کو ڈاکٹر موسی بلوچ نے چیک اپ کیا تھا جس کے فائل بطور ثبوت موجود ہیں البتہ مریضہ کی شوگر ہائی تھا لیکن اسکو دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انتقال کرگئی تھیں۔

جبکہ نیوی اسپتال کا موقف ہے کہ مریضہ کی فیملی گیٹ پر پہنچی تھی انکی طبیعت بہت خراب تھی گیٹ پر بتایا گیا تھا کہ مریضہ کو دل کا مسئلہ ہے تو گیٹ پر بتایا گیاکہ اسپتال مکمل فعال نہیں ہے نارمل بیماریوں کا ڈاکٹر موجود لیکن ہارٹ کا ڈاکٹر نہیں اسلئے فوری طور پر سول اسپتال میں پہنچائیں۔

TAGGED:
Share This Article
Leave a Comment