تربت میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

‎بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں تربت میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ رات کیچ کے شہر تربت میں قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کے حفاظتی چوکیوں کوگرنیڈ لانچر کے ذریعے نشانہ بنایا۔ سرمچاروں نے پاکستانی فوجی ٹھکانوں پر متعدد گولے داغے جس سے دشمن اہلکاروں کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment