بنگلہ دیش میں مسافر بس کھائی میں گر نے سے 19 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

وسطی بنگلہ دیش میں ایک تیز رفتار بس ایک بڑی شاہراہ پر الٹ گئی اور کھائی میں جاگری جس سے کم از کم 19 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق حادثہ دارالحکومت ڈھاکہ سے 80 کلومیٹر دور شبچار شہر کے علاقے میں پیش آیا۔

علاقے کے پولیس عہدیدار انور حسین نے بتایا کہ مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ کچھ زخمی مسافروں کی حالت تشویشناک ہے۔

انور حسین نے مزید بتایا کہ بس میں 40 سے زیادہ مسافر سوار تھے، جو نوتعمیر شدہ پدما ندی برج ایکسپریس وے کی ریلنگ کو توڑ کر سڑک کے کنارے تقریباً 9 میٹر (30 فٹ) گہری کھائی میں گر گئی۔

انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ بس کا ٹائر پھٹنے کے بعد گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوگئی تھی البتہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تفتیش کی جا رہی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment