بلوچستان کے علاقے کوہلو میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیاجبکہ پنجگورسے2 نوجوانوانوںکوجبری طور پر لاپتہ کردیا گیا ہے ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق کوہلو میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ونے والے شخص کا نام عطر خان ولد حاجی ناطہ خان شیرانی مری ہے ۔
دوسری جانب پنجگور میں مسلح افراد نے دو نوجوانوان کو اغوا کرلیا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے چتکان سے مسلح صرف سوار افراد نے رواں ماہ 10 تاریخ کو عطا اللہ ولد حاجی عبدالقادر اور پزیر ولد شمبے سکنہ گواش پروم نامی دو نوجوانوں کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے بعد اغوا کرکے لے گئے ہیں ، جس کے بعد انکے بارے کوئی معلومات نہیں مل سکے ہیں ۔
مقامی افراد کو خدشہہے کہ مذکورہ نوجوانوں کو ریاستی ڈیتھ اسکوائڈ کے کارندوں نے پاکستانی فورسز اور ایجنسیوں کے کہنے پر اغوا کرلیاہے ۔