کوہلو میں بڑے پیمانے پر فوجی جارحیت کی تیاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کوہلو کے علاقے باریلی میں بڑے پیمانے پر فوجی جارحیت کی تیاری ہورہی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق باریلی میں پاکستانی فوج کی ایک بڑی نفری داخل ہوچکی ہے اور گزشتہ دن سے فضاء میں متعدد دور مار ڈرون طیاروں کی پرواز جاری ہے۔

یاد رہے کہ 10 فروری کو کوہلو کے علاقے باریلی میں ایک فوجی کانوائے پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ ہوا تھا جس کی زد میں آکر ایک گاڑی مکمل تباہ ہوگئی تھی، گاڑی میں سوار دو پاکستانی افسر میجر جواد اور کیپٹن صغیر سمیت پاکستانی فوج کے 9 اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

بعد ازاں حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے قبول کیا تھا۔

Share This Article
Leave a Comment